پلواما حملے پر بھارتی ڈوزیئرکے معاملہ پر پاکستان نے بھارت سے مزید سوالات کے جواب مانگ لئے 

پلواما حملے پر بھارتی ڈوزیئرکے معاملہ پر پاکستان نے بھارت سے مزید سوالات کے ...
پلواما حملے پر بھارتی ڈوزیئرکے معاملہ پر پاکستان نے بھارت سے مزید سوالات کے جواب مانگ لئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پلواما حملے پر بھارتی ڈوزیئرکے معاملہ پر پاکستان نے بھارت سے مزید سوالات کے جواب مانگ لئے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق کہا ہے کہ اس حوالے سے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ملاقات کیلئے بلاکر وزارت خارجہ کے ڈی جی برائے جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل نے سوالنامہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک سوالنامہ بھارت کے حوالے کیا ہے جس میں آٹھ کے قریب سوالات کے جواب طلب کئے گئے ہیں، بھارت سے پوچھا گیا کہ اس نے اب تک پاکستان کی تحقیقات کے بعد پوچھی گئی مزید معلومات کا جواب کیوں نہیں دیا؟۔اس کے علاوہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ کالعدم جیش محمد کے مبینہ ترجمان محمد حسن کے بارے میں معلومات فراہم کرے کہ وہ کون ہے؟ اس کی مکمل معلومات پاکستان کو فراہم کی جائیں۔ پاکستان نے کالعدم جیش کے مبینہ ترجمان کے فون کے سم کارڈ کا بھی مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے کہ یہ سم کارڈ کس فون میں استعمال کیا گیا؟ کس نمبر پر استعمال کیا گیا؟ اس کا آئی پی ایڈریس کیا ہے؟ اس پر کہاں کہاں واٹس ایپ کال کی گئیں؟ یہ کالز کن نمبروں پر کی گئیں؟سم کارڈز کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کو کہا گیا ۔ پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ قابل عمل ثبوت اور شواہد فراہم کرے پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔