نشتر ہسپتال کا آن لائن نظام

  نشتر ہسپتال کا آن لائن نظام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نشتر ہسپتال ملتان میں آؤٹ ڈور کے مریضوں کے لئے چند ماہ قبل آن لائن ٹوکن نظام کا اجراء کیا گیا تھا جس کے تحت مریضوں کو چیک اپ کرانے کے لئے سب سے پہلے ٹوکن (پرچی) لینا پڑتی ہے جس کے بعد مریض کا چیک اپ، ادویات کی تجویز سے لے کر ادویات کے حصول اور ٹیسٹوں کا تمام ریکارڈ آن لائن ہوجاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اِس کمپیوٹرائزڈ نظام سے مریضوں اور اُن کے لواحقین کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ مریضوں کو طبی سہولیات کے حصول کے لئے ٹوکن کے حصول کے لئے لمبی قطاروں میں لگنا پڑتا ہے جبکہ اِس مشقت کے بعد مریض جب ادویات کے لئے فارمیسی جاتے ہیں تووہاں یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ تجویز کردہ ادویات آن لائن شو نہیں ہورہیں۔ نشتر ہسپتال میں آن لائن سسٹم کے اجراء  سے تمام مریضوں کو صحت کی بروقت سہولیات بلاتفریق میسر آ سکتی ہیں تاہم اُس کے لئے ضروری ہو گا کہ نہ صرف سسٹم میں پائے جانے والے نقائض کو دور کیا جائے بلکہ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -