سعودی عرب نے مزید 10 ہزارپاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی

سعودی عرب نے مزید 10 ہزارپاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی
سعودی عرب نے مزید 10 ہزارپاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب نے مزید 10 ہزارپاکستانیوں کوحج کی اجازت دے دی۔
 اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ  پرنس فیصل بن فرحان السعودسے رابطہ ہوا۔وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے عازمین حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی جسے سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کےلیے حج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مزید 10 ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق درخواست ان شہریوں کےلیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔وزارت اطلاعات کے حکام کا بتانا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

یہ اقدام دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستانی عوام کے لیے سعودی عرب کی خصوصی توجہ کا عملی اظہار ہے۔

مزید :

عرب دنیا -قومی -