ایف آئی اے اِ ن ایکشن ، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی سمگلرز گرفتار

ایف آئی اے اِ ن ایکشن ، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی سمگلرز ...
 ایف آئی اے اِ ن ایکشن ، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی سمگلرز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے اِ ن ایکشن ، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے ۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں ملوث دو اشتہاری انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی شناخت عطا اللہ اور فیصل شہزاد کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

" آئی این پی " کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کی۔ ملزمان نے2 شہریوں کو غیرقانونی لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، ملزمان محمد ندیم اور اجمل کولیبیا میں واقع سیف ہاﺅسز میں یرغمال بنا کر تشدد کیا، شہری محمد ندیم کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی، ملزمان نے انسانی سمگلنگ سے حاصل شدہ رقوم سے جائیدادیں بھی خریدیں۔