’ہم امریکہ کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہیں‘ وہ ملک جس کے لاکھوں لوگ سڑکوں پر آگئے، طبل جنگ بجادیا

’ہم امریکہ کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہیں‘ وہ ملک جس کے لاکھوں لوگ سڑکوں پر ...
’ہم امریکہ کے خلاف جنگ کیلئے تیار ہیں‘ وہ ملک جس کے لاکھوں لوگ سڑکوں پر آگئے، طبل جنگ بجادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی دھمکیوں کے جواب میں اب تک شمالی کورین حکومت ہی دھمکیاں دیتی آ رہی تھی لیکن اب شمالی کوریا کے عوام نے ایسا کام کر دیا ہے کہ جان کر ٹرمپ انتظامیہ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لاکھوں شمالی کورین شہری دارالحکومت پیانگ یانگ کے کم IIسنگ سکوائر میں جمع ہوئے اور امریکی دھمکیوں کے جواب میں ڈٹ جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور شمالی کورین پرچم لہرا رہے تھے۔ انہوں نے کم جونگ ان کے انداز میں سامنے کی طرف ایک مکہ لہرا کر امریکہ کے خلاف اپنے غصے کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے نعرے لگائے کہ ’ہم امریکہ کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں۔‘

ہم چار میزائل تیار کررہے ہیں جن سے اس ملک کو نشانہ بنائیں گے، شمالی کوریانے اعلان کردیا
شمالی کورین باشندوں کا یہ اجتماع امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی اس دھمکی کے جواب میں وقوع پذیر ہوا ہے جس میں انہوں نے شمالی کوریا کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ اس اجتماع میں عام لباس میں ملبوس عام لوگ طویل قطاروں میں کھڑے نعرے لگا رہے تھے اور مکے لہرا رہے تھے جبکہ ملک کی اشرافیہ سیاہ لباس زیب تن کیے بلند جگہوں پر کھڑی ان کی حوصلہ افزائی کر رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ روز سرکاری سطح پر بھی ڈونلڈٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ”ہم رواں ماہ کے وسط میں مزید میزائل تجربے کریں گے۔“ جنرل کم ریک گیوم کا اس بیان میں کہنا تھا کہ ”یہ میزائل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ہوں گے اور 19سے 25میل دور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنائیں گے۔“