سندھ ہائیکورٹ ، این اے249کے نتائج کانوٹیفکیشن روکنے کی استدعامسترد

سندھ ہائیکورٹ ، این اے249کے نتائج کانوٹیفکیشن روکنے کی استدعامسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے این اے249کے نتائج کانوٹیفکیشن روکنے کی استدعامستردکرتے ہوئے فیصل واؤڈا اور دیگرکو30اگست کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کی این اے249 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمدعلی مظہرنے درخواست گزارسے استفسار کیا کہ آپ نے ریٹرننگ افسرسے رجوع کیا؟ جس پر درخواستگزارنے کہا آراونے میری درخواست مستردکردی تھی۔جسٹس محمدعلی مظہرنے ریمارکس دیئے کہ کاغذات میں تینوں ممالک کی پراپرٹی کاذکرہے،جس پر درخواستگزار نے موقف اپنایاکہ یہ پراپرٹی 65فیصد قرض پر ہے لیکن کوئی فارن اکاونٹ نہیں اور ریکارڈمیں فیصل واوڈا کے امریکی پاسپورٹ کابھی ذکرنہیں ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ این اے249کے نتائج کانوٹیفکیشن روک دے۔جسے سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کرتے ہوئے فیصل واوڈا اور دیگرکو30اگست کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔
این اے249

مزید :

علاقائی -