قومی ہیرو ارشد ندیم کا طیارہ فضائی حدود میں داخل ہوگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے قومی ہیرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گیا، ایئر پورٹ پر طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ پیش کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم کو لاہور لانے والا ٹرکش ائیر کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں پہنچ گیا ہے، ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 714 پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو گئی ہے ۔
پرواز ٹی کے714 تقریبا ایک گھنٹہ بعد لاہور پہنچ جائے گئی، ارشد ندیم کے جہاز کو روایتی واٹر کینن سلیوٹ پیش کر کے خوش آمدید کہا جائے گا، وفاقی وزراءاور دیگر اعلیٰ شخصیات ارشد ندیم کے استقبال کے لئے ایئر پورٹ پر موجود ہوں گے،اس موقع پر ایئرپورٹ لاﺅنج میں مختصر مگر پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا،ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر ارشد ندیم کے استقبال کے لئے موجود ہے۔