ایتھلیٹکس فیڈریشن نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان کردیا

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان کردیا
ایتھلیٹکس فیڈریشن نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو فیملی سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کردیا۔چیئرمین کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم ان کے بیوی بچوں اور والدین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا جبکہ تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ارشد ندیم اور ان کے والدین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

ارشد ندیم گزشتہ رات پیرس سے ترکش ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔

مزید :

کھیل -