خیبرپختونخوا میں لاکھوں روپے مالیت کے بجلی کے کھمبے کباڑیئے کو بیچے جانے کا انکشاف، ویڈیو بھی سامنے آگئی
نوشہرہ (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں لاکھوں مالیت کے بجلی کے کھمبے کباڑ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، کباڑی کی دکان میں پڑے بجلی کھمبوں کی خبر سامنے آنے کے بعد پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی( پیسکو )حکام سے موقف جاننے کے لیے کئی بار رابطے کئے لیکن اس کے باجود کوئی جواب یا موقف نہیں دیا جا رہا ہے ۔
آج نیوز کے مطابق بجلی تنصیبات کے درجنوں کھمبے مقامی ویلڈر کی مدد سے کاٹ کر کباڑی پر فروخت کیے گئے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق پیسکو کی لاکھوں مالیت بجلی کے کھمبے ایک کباڑی دکان میں پڑے ہیں۔نوشہرہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کھمبوں کی فروخت کا مکروہ دھندہ کئی سالوں سے جاری ہے ، ویڈیو میں پیسکو اہلکار بھی واضح نظر آرہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کے ایک ای این کا موقف جاننے کے لیےکئی بار کوشش کی لیکن ان کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔