شرقپور، صلح کروانے پر نوجوان کی فائرنگ، باپ جاں بحق،بیٹا زخمی
شرقپورشریف(نامہ نگار) صلح کروانے پر نوجوان نے باپ بیٹے پر فائرنگ کر دی، باپ جاں بحق اوربیٹا زخمی ہوگیا،شرقپور کے محلہ مسلم پورہ میں ملک ایوب اور اس کا بیٹا عمر ایوب علی الصبح گھر سے باہر نکلے تو نوجوان شہزاد عرف شادا نے دونوں پر فائرنگ کردی جس سے باپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،بیٹے کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہسپتال پہنچا دیا گیا،اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ شرقپور پولیس کے حوالے کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل ملزم نے مقتول کے بھتیجے کو چھریاں مار کرزخمی کر دیا تھا بعد میں مقدمے کے اندراج کے بعد صلح ہو گئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔
باپ جاں بحق