نیرج چوپڑا اپنا بھائی ہے، دوست ہے،ارشد ندیم
میاں چنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)فخرپاکستان گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے آبائی گھر پہنچ گئے،جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے ان استقبال کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشدندیم نےبھارتی حریف سے متعلق کہا کہ نیرج چوپڑا بھائی کی طرح ہے، دوست ہے جس نے جتنی محنت کی اسے اس کا پھل ملا،فخر پاکستان کا کہناتھا کہ قوم نے پیرس اولمپکس پرفارمنس سے بڑھ کر میرا استقبال کیا،پیرس اولمپکس میں ریکارڈ توڑنے پر خوشی ہے ،ارشد ندیم نے کہاکہ لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیاجس پر میں بے حد مشکور ہوں،آئندہ بھی پاکستان کیلئے جیتنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔