وزیراعظم کا ماڈل کالج برائے خواتین چک شہزاد کو ڈگری کالج بنانے ، سکولوں و کالجوں کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا اعلان

وزیراعظم کا ماڈل کالج برائے خواتین چک شہزاد کو ڈگری کالج بنانے ، سکولوں و ...
وزیراعظم کا ماڈل کالج برائے خواتین چک شہزاد کو ڈگری کالج بنانے ، سکولوں و کالجوں کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ماڈل کالج برائے خواتین پنجگراں چک شہزادکو ڈگری کالج بنانے اور سکولوں ، کالجوں کے لیے خصوصی بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔
اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت گرلز کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ تعلیمی اصلاحات پروگرام کو ملک کے کونے کونے میں لے جائیں گے جس سے تعلیم کے معیار میں بہتری آئی گے ، ایک ماہ قبل مریم کو اسلام آباد کے سکولوں کی حالت زاردیکھنے کو کہاتھااور یہ ایک تجربہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پینے کا صاف پانی ، کھیلوں کے گراﺅنڈ ، لائبری کی سہولیات اور کمپوٹروسائنس لائبریریاں بھی پروگرام کا حصہ ہیں ، عمارتوں کے ساتھ تعلیمی نظام کو بھی جدیدبنیادوں پر استوار کریں گے ، اساتذہ کی کمی کو پورا کریں گے اور تربیت دیں گے ۔ ماہراساتذہ کی بھرتی سوفیصد میرٹ پرہوگی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم مریم نواز سمیت پاکستان کے ہر بچے کا حق ہے اور حکومت اس حق کو بچوں تک پہنچائے گی ۔

مزید :

قومی -Headlines -