زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا دیا

زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا دیا
زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا دیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ میں 344 رنز بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ  کے سب ریجنل کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے گیمبیا کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 344 رنز بنائے،زمبابوے کےکپتان سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی 20سنچری سکور کی،سکندر رضا نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 43 گیندوں پر 133 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 15 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گیمبیا ٹیم صرف 54 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی ، اس طرح زمبابوے 290 رنز سے جیتنےمیں کامیاب ہو گئی ۔ 

اس سے قبل  ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314  رنز  بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا  جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا۔

مزید :

کھیل -