معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں شادی کے سات سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں شادی کے سات سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع
معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں شادی کے سات سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کردیا۔صحیفہ جبار نے 23 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر میں اداکارہ مسکراتی دکھائی دیتی ہیں اور انہوں نے مکمل لباس پہن رکھا ہے۔اداکارہ کی جانب سے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کیے جانے پر شوبز شخصیات نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اداکارہ و ماڈل نے دسمبر 2017 میں دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی، ماضی میں ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں بھی آتی رہیں، جنہیں اداکارہ نے مسترد کردیا تھا۔

اب شادی کے سات سال بعد انہوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کردی، جس پر انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔صحیفہ جبار کی جانب سے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کہ حالیہ کچھ عرصے میں اداکارہ متعدد انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ڈپریشن میں مبتلا رہنے کا اعتراف کر چکی ہیں۔صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے کے دوران متعدد انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتا چکی ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار رہی ہیں اور تاحال ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -