پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن
پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن  شروع ہوگیا ہے لاہور میں دو فرنچائزز پر چھاپے مار کر منیجر اور دیگر چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے فیروز پور روڈ اور جوہر ٹاؤن میں نجی موبائل کمپنی کے دو فرنچائزز پر مارے گئے ۔ فرنچائزز کے منیجرز اور عملے  اور چار دیگر افراد کے علاوہ ایف آئی اے نے فنگر پرنٹ اسکین کرنے والے گروہ کے اہم رکن کو بھی گرفتار کر لیا ۔ چھاپوں کے دوران سات مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز ، تین موبائل فونز، پچاس مشکوک سمز اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا گیا ۔ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -