خانہ کعبہ کے اطراف چار دیواری کھڑی کر دی گئی

خانہ کعبہ کے اطراف چار دیواری کھڑی کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) خانہ کعبہ کی معمول کی دیکھ بھال، اصلاح و مرمت کا آغاز کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کے منتخب کردہ اداروں کی سربراہی میں مقررہ پروگرام کے تحت دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف چار دیواری کھڑی کر دی گئی ہے۔سعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کے ادارے نے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے اپنی نگرانی میں خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کا کام شروع کیا ہے۔

سعودی وزارتِ خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کا ادارہ گزشتہ 7 برس سے مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کی توسیع کے منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

ادارے نے مسجد الحرام میں توسیع کا سب سے بڑا منصوبہ مطاف میں توسیع، مسجد نبوی ﷺ اور اس کے صحنوں میں تیسری سعودی توسیع کا منصوبہ اپنی نگرانی میں نافذ کرایا۔

اسی ادارے نے 2019ء میں خانہ کعبہ سے متعلقہ امور کی اصلاح و مرمت کرائی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -