حکومت نےسنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا، شوکت یوسفزئی  

حکومت نےسنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا، شوکت ...
حکومت نےسنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا، شوکت یوسفزئی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کو سنجیدہ مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں سول نافرمانی کی وارننگ دے دی۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا، پی ٹی آئی نے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی ہے، نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا  تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائیں۔تحریک انصاف نے یوم شہدا ءپروگرام کی تاریخ 13 دسمبر سے بڑھا کر 15 دسمبر کردی ہے،  شہدا ءاور زخمیوں کا پورا ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے  متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر ایوب خان کی جانب سے  12 کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔ْ