آئی سی سی نے بھارت کے کوچ پر 6 سال کی پابندی لگا دی 

آئی سی سی نے بھارت کے کوچ پر 6 سال کی پابندی لگا دی 
آئی سی سی نے بھارت کے کوچ پر 6 سال کی پابندی لگا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں شامل فرینچائز پونے ڈیولز کے سابق اسسٹنٹ کوچ سنی ڈھِلن پر چھ برس تک ہر قسم کی کرکٹ کا حصہ بننے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر لگائی گئی ہے۔سنی ڈھِلن ان آٹھ افراد میں سے ایک ہیں جن پر گزشتہ برس میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان افراد میں بنگلادیشی آل راؤنڈر ناصر حسین، پونے ڈیولز کے شریک مالکان کرشن کمار چوہدری اور پراگ سانگھوی، دو ڈومیسٹک کھلاڑی، ان کے بیٹنگ کوچ اشعر زیدی اور ٹیم منیجر شاداب احمد شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کھیل کو خراب کرنے کی کوششوں کو آئی سی سی اور ڈیزیگنیٹڈ اینٹی کرپشن آفیشل (ڈی اے سی او) کی جانب سے روکا گیا۔سنی ڈھِلن پر پابندی کا اطلاق 13 ستمبر 2023 سے کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -