سوپ’’کیسی خوشی لے کے آیاچاند‘‘کی ریکارڈنگ جاری

سوپ’’کیسی خوشی لے کے آیاچاند‘‘کی ریکارڈنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرسیدفیصل بخاری کے سوپ’’کیسی خوشی لے کے آیاچاند‘‘کی ریکارڈنگ ان دنوں جاری ہے جس میں اہم فنکار حصہ لے رہے ہیں۔سیریل کی کاسٹ میں جہاں دیگر بہت سے فنکاروں کی پرفارمنس پسندکی جارہی ہے وہیں نیلم منیراور اقراظفرکی پرفارمنس نے بھی ناظرین کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے کیونکہ دونوں نے اپنے کرداربہت خوبصورتی سے نبھائے ہی خاص طور پر اقراظفرجن کا شمار ابھی قدرے نئے فنکاروں میں ہوتا ہے لیکن انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ نئے فنکار ٹیلنٹ سے مالا مال ہیں۔ اس ڈرامے میں نیلم منیر نے اقراظفرکی بھابی کا کردارکیا ہے جنہیں فیملی کی طرف سے بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے ۔

پروڈیوسرشہزادچوہدری کے اس سوپ میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں میں احسن خان ،فضاعلی،بابرعلی ،سلیم شیخ،شبیرجان ،صباحت بخاری، سہیل اصغر،علی انجم،عظیم سجاداوردیگر فنکار شامل ہیں۔ اس بارے میں اقراظفرکا کہنا ہے کہ اگرچہ میں اس سے پہلے بھی کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہوں لیکن اس ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا کیونکہ سب لوگ فیملی کی طرح کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ میں تمام سینئرزکی بہت مشکورہوں جنہوں نے ہر طرح سے راہنمائی دی۔

مزید :

کلچر -