شجاعت علی خاں کی بیرون ملک سے واپسی دوسرے بیٹے کی خوشخبری

شجاعت علی خاں کی بیرون ملک سے واپسی دوسرے بیٹے کی خوشخبری
 شجاعت علی خاں کی بیرون ملک سے واپسی دوسرے بیٹے کی خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارشجاعت علی خاں کی دوماہ بعدبیرون ملک سے گھر واپسی پر دوسرے بیٹے کی خوشخبری ملی ہے۔شجاعت علی خان دوماہ سے انگلینڈ میں مقیم تھے جہاں انہوں نے میوزیکل کنسرٹ بھی کئے جس میں شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شجاعت علی خان کے گھر واپس آتے ہی انہیں دوسرے بیٹے کی پیدائش بارے خبر ملی جس پر ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے مبارکبادکے پیغامات ارسال کئے۔شجاعت علی خان کا کہنا ہے کہ میں دنیا بھر میں جہاں بھی جاتا ہوں وہاں ہمارے گھرانے شام چوراسی کی وجہ سے لوگ بے پناہ پیار کرتے ہیں ۔جبکہ مجھے بھی اس بات پر فخر ہے کہ میرا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جس نے میوزک کی دنیا میں بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں بھی کئی نئے پراجیکٹ کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -