کراچی ناقص ، سیلنڈر ز کیخلاف کریک ڈاؤن ، وین ڈرائیور ز کی ہڑتال

کراچی ناقص ، سیلنڈر ز کیخلاف کریک ڈاؤن ، وین ڈرائیور ز کی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ان فٹ گاڑیوں اور ناقص سلینڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن پروین ڈرائیورز نے ہڑتال کر دی،اسکول وینز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث بچے بھی پریشانی کا شکار نظر آئے،والدین کو خود بچوں کو اسکول چھوڑنا پڑگیا ، والدین نے حکومت سے وین ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کامطالبہ کردیا،دوسری جانب وینزڈرائیور نے دھمکی دی ہے کہ اگرمطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ وسیع کردیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی اسکول وینز کیخلاف انتظامیہ حرکت میں آئی تو اسکولز وین ایسوسی ایشن نے شہر بھر میں ہڑتال کردی ۔اسکول وینزمالکان کی جانب سے سلنڈرز نکالنے کے خلاف لکی اسٹارصدرسے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی بعدازاں پریس کلب کے باہراحتجاج مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جس پر بچوں کی جان داؤ پرلگائیں گے ، گاڑیوں سے سیلنڈرنہیں ہٹائیں گے کے نعرے درج تھے۔کراچی پریس کلب کے اطراف پولیس اور رینجرز کی نفری موجود تھی اس موقع پروینز ڈرائیورز کو پولیس نے وارننگ دی کہ پرامن احتجاج کریں،حدسے تجاوز پر لاٹھی چارج ہوگا۔اسکول وینز مالکان کے مطابق سی این جی دیگر گاڑیوں میں بھی ہے تو پھر صرف ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیوں کیا جا رہا ہے۔اسکول وین ڈرائیورز نے کہاکہ ٹریفک پولیس ڈرائیورز کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ کررہی ہے،مہنگائی کے دور میں گاڑیاں پیٹرول پر نہیں چلاسکتے۔انہوں نے کہاکہ کیاگارنٹی ہے پیٹرول اور ڈیزل کی گاڑی میں آگ نہیں لگ سکتی، حکومت ڈھائی لاکھ روپے دے تو ہر گاڑی ڈیزل پر کرالیں گے۔ اسکول وینزمافیانے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے ۔وین ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث بچے رل گئے اور صبح اسکول نہ جاسکے، کچھ بچوں کووالدین موٹرسائیکل یا رکشے پر اسکول چھوڑ کرآئے ۔والدین نے حکومت سے وین ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مدرسہ کی گاڑی میں آگ لگنے کے بعد اسکول وینزپر ٹریفک پولیس کی جانب سے نظررکھی جا رہی ہیں، چالان کرنے اور مناسب حفاظتی انتظامات والی گاڑیاں ضبط کرنے پر ڈرائیورسراپااحتجاج بن گئے۔

Bac