ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

  ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سینٹ جارج (آئی این پی)ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پرسوں اتوار کو سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کو مہمان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، کالی آندھی نے آئرلینڈ کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے آئرش ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے ہرایا تھا۔ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 15 جنوری، دوسرا 18 جنوری اور تیسرا 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔