دہری شہریت کیخلاف ہوں توہین عدالت قانون کا معاملہ سمجھنے کیلئے سنیئر وکلاءکی ٹیم درکار ہے ، فخرالدین جی ابراہیم

دہری شہریت کیخلاف ہوں توہین عدالت قانون کا معاملہ سمجھنے کیلئے سنیئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد (خبرنگار)نامزد چیف الیکشن کمشنرا ور جسٹس (ر)فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ وہ دوہری شہریت کے خلاف ہیں،توہین عدالت کے قانون کے معاملے کوابھی سمجھنے کے لیے سینئر وکلاءکی ٹیم کی ضرورت ہے ، الیکشن سے کسی ایک یا چند افراد کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مستقبل جڑا ہے اور بطور چیف الیکشن کمشنر وہ ہر کام اتفاق رائے سے کرنے کی کوشش کریں گے ۔آئی پی پیز کیس کی سماعت کے بعدسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کب ہونے ہیں یہ وزیراعظم نے طے کرنا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ آزاد اور شفاف انتخابات کرائے جانے کے لیے میڈیا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی آرہی ہے جس کے لیے لوگ تیار ہوجائیں، الیکشن کی تیاری کے لیے پہلے جائزہ لینا پڑے گا۔فخر الدین جی ابراہیم نے بتایا کہ وہ دوہری شہریت کے خلاف ہیں جبکہ توہین عدالت بل پر ان کا کہنا تھا کہ اس کو سمجھنے کے لیے سینئر وکلاکی ٹیم چاہیے ۔ان کاکہنا تھا کہ کسی بھی لیڈر کے پیسے ملک سے باہر نہیں رہنے چاہیے ،چیف الیکشن کمشنر کے فرائض کی ادائیگی ان کے لیے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورت حال دیکھ کر رونا آتا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن ابھی جاری نہیں ہوا جب ہوا تو ان کے لیے عدالت بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بطور چیف الیکشن کمشنر ہرکام اتفاق رائے سے کریں گے، پاکستان اور بھارت میں الیکشن کے بروقت انعقاد کے سو ا کوئی فرق نہیں ، جلد انتخابات سے لوگ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -