یمن، کشتی پرجنگی طیارے کے حملے میں 18ماہی گیرہلاک

یمن، کشتی پرجنگی طیارے کے حملے میں 18ماہی گیرہلاک
یمن، کشتی پرجنگی طیارے کے حملے میں 18ماہی گیرہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا(صباح نیوز)یمن میں ماہی گیروں کی ایک کشتی پرجنگی طیارے کے حملے میں 18ماہی گیرہلاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہی گیروں پر حملہ الخولکا کی سمندری حدود میں کیاگیاجس میں 18ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔ دوسری طرف ایک بیان میں سعودی عرب کی زیرکمان اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کشتی پرحملے کی تردید کی ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حوثی باغی ماضی میں بھی ایسے حملے کرتے رہے ہیں۔