دنیا کی پراسرار ترین جھیل! پانی کی سطح پر یہ نشانات کس چیز کے ہیں؟ جان کر آپ خدا کی قدرت پر سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے

دنیا کی پراسرار ترین جھیل! پانی کی سطح پر یہ نشانات کس چیز کے ہیں؟ جان کر آپ ...
دنیا کی پراسرار ترین جھیل! پانی کی سطح پر یہ نشانات کس چیز کے ہیں؟ جان کر آپ خدا کی قدرت پر سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) دنیا میں قدرت کے حسین نظاروں کی کمی نہیں لیکن کینیڈا میں ایک ایسی جادوئی جھیل واقع ہے کہ جس کی حقیقت پر یقین کرنا تقریباً ناممکن ہے۔
یہ جھیل Spotted Lake کے نام سے ساری دنیا میں مشہور ہے اور اس کی ہر بات ہی حیرت ناک ہے۔ اس کی سطح پر بڑے بڑے رنگین حلقے پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ کسی مصور نے پرسکون پانی کی سطح پر بڑے بڑے رنگین دھبے بنادئیے ہیں۔ مزید حیران کن بات یہ ہے کہ مختلف موسموں میں جھیل کی سطح پر موجود دھبوں کا رنگ بھی بدلتا رہتا ہے، اور اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ رنگین دھبوں والی جھیل ایک بہت بڑے خشک صحرا کے عین بیچوں بیچ واقع ہے۔ قدرت کا یہ عجوبہ Osoyoos شہر کے قریب واقع صحرا کا حسین ترین حصہ ہے۔
سائنسدانوں نے اس جھیل کے دھبوں پر تحقیق کی تو دلچسپ حقائق سامنے آئے۔ یہ جھیل معدنیات کے لحاظ سے دنیا کی زرخیز ترین جھیل ہے۔ اس میں میگنیشیم سلفیٹ، سوڈیم اور کیلشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جبکہ اس میں ٹائٹینیم اور چاندی بھی پائی جاتی ہے۔ جب موسم گرما میں درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے تو پانی کی تبخیر شروع ہوجاتی ہے اور قدرے گہرے حصوں میں معدنیات کے کرسٹل گول دائروں میں جمع ہوجاتے ہیں اور ساری جھیل کی سطح پر رنگ برنگے حلقوں کی شکل میں پھیل جاتے ہیں۔ جھیل کے مختلف حصوں میں معدنیات کا تناسب بدلنے سے ان دھبوں کا رنگ پیلا، سبز اور نیلا نظر آتا ہے۔
کینیڈا کے قدیم صحرائی لوگ اس جھیل کے پانی کو شفاء کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جھیل میں معدنیات کی کثرت شفایانہ اثرات کی وجہ ہوسکتی ہے۔ کینیڈا کی حکومت نے اس نایاب جھیل کے اردگرد باڑ لگادی ہے تاکہ اسے انسانی مداخلت سے محفوظ رکھا جاسکے۔ سیاحوں کو بھی اسے صرف دور سے دیکھنے کی اجازت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -