سپریم کورٹ کے افسران کا 2 روزکی تنخواہ ڈیم فنڈزمیں جمع کرانے کااعلان

سپریم کورٹ کے افسران کا 2 روزکی تنخواہ ڈیم فنڈزمیں جمع کرانے کااعلان
سپریم کورٹ کے افسران کا 2 روزکی تنخواہ ڈیم فنڈزمیں جمع کرانے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھاشااورمہمندڈیمزکے فنڈزمیں حصہ ڈالنے کااعلان کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے افسران اپنی 2 روزکی تنخواہ ڈیم فنڈزمیں جمع کرائیں گے جبکہ سپریم کورٹ کے گریڈ 15 تک ملازمین ایک روزکی تنخواہ دیں گے۔
واضح رہے کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق نہ ہونے پر چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھاشا اور مہمند ڈیم فوری تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے عوام سے اس کیلئے عطیات دینے کی اپیل کی تھی اور رضاکارانہ طور پر خود بھی سب سے پہلے دس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔