چاروزرائے اعلیٰ ملکر بھی شہباز شریف کی خدمات کا مقابلہ نہیں کر سکتے، عطا تارڑ

چاروزرائے اعلیٰ ملکر بھی شہباز شریف کی خدمات کا مقابلہ نہیں کر سکتے، عطا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چار وزرائے اعلی مل کر بھی شہباز  شریف کی خدمات کا مقابلہ نہیں کر سکتے،عطا تارڑ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وزراعلی بلوچستان جام کمال اور سابق وزیراعلی کے پی پرویز خٹک کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ چاروں مل کر بھی پنجاب میں شہباز شریف کی خدمات کا مقابلہ نہیں کر سکتے،حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  خیبر پختونخوا  میں پی ٹی آئی حکومت نے 100ارب میں ایک بی آر ٹی بنائی نہیں جلائی، بی آر ٹی جب چلتی تو جلتی ہے، جب خیبرپختونخوا سے مریض علاج کروانے راولپنڈی آتے ہیں تو ہمیں تو بہت شرم آتی ہے لیکن آپ کو شرم نہیں آتی، پنجاب میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں، پنجاب کے وزیر اعلی کو بھی شرم دلائیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ محمود خان کو تو دوسرے صوبے سے آئی ہوئی مہمان اور بہن بیٹیوں کی عزت تک کرنا نہیں آتی۔
عطاء تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -