انٹر امتحان: سٹوڈنٹس کو ویب سائٹ سے رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈکرنیکی اجازت

 انٹر امتحان: سٹوڈنٹس کو ویب سائٹ سے رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈکرنیکی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوک اعظم نامہ نگار )ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2021ء  بارہویں کے امتحان میں پرائیویٹ امیدواروں کو اب آن لائن بورڈ کی ویب سائیٹ سے رولنمبر سلپ(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
 ڈاون لوڈ کر کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کے پاس بورڈ کی طرف سے ارسال کردہ باقاعدہ رولنمبر سلپ نہ ہو تو وہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkسے رولنمبرسلپ ڈاون لوڈ کر لے اور اپنا پاسپورٹ سائز کلرڈ فوٹو گراف جو کسی سرکاری یا الحاق شدہ پرائیویٹ ہائر سکینڈری سکول،کالج کے پرنسپل سے تصدیق شدہ ہو ساتھ لے جا کر امتحانی سنٹر میں بیٹھنے کا اہل ہے۔
انٹر امتحان