سرکاری گاڑیاں واپس منگوانے پر اراکین اسمبلی ناراض ،اعلیٰ افسر کا تبادلہ کروا دیا

سرکاری گاڑیاں واپس منگوانے پر اراکین اسمبلی ناراض ،اعلیٰ افسر کا تبادلہ ...
 سرکاری گاڑیاں واپس منگوانے پر اراکین اسمبلی ناراض ،اعلیٰ افسر کا تبادلہ کروا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات(عبیداللہ عابد سے)اراکین اسمبلی سرکاری  گاڑیاں واپس کرنے پر ناراض ،ڈی جی اپر سوات ٹورازم اتھارٹی کا تبادلہ کروا دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگنے پر تبدیل کرکے  افسر بکار خاص بنا دیاگیا ۔سوات کے ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے نے کروڑوں روپے کی 2 سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال کےلیے لی تھیں  میڈیا پر خبریں شائع ہونے کے بعد چیف سیکرٹری کے ہدایت پرڈی جی عدنان ابرار کو اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت کی گئی ۔ ہدایات ملتے ہی جب ڈی جی عدنان  ابرار نے اراکین اسمبلی کو گاڑیاں واپس کرنے کے لیے فون کیا تو انہوں نے سرکاری گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کردیا. اور اگلے ہی دن ڈی جی کا تبادلہ کروا دیا گیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔