سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

 سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑالیا
 سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ژوب (مانیٹرنگ ڈیسک)کاخاو¿ میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے کاخاو¿میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر میں موجود ملزمان نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے خوفزدہ ہو کر ایک ملزم نے خود کو دھماکے سے اڑالیا اور ہلاک ہوگیا ۔اہلکاروں نے دیگر 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

مزید : ژوب