نا اہل، کرپٹ حکومت نے ملک بتاہ، عوام کو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں دیا: شاہد خاقان عباسی

نا اہل، کرپٹ حکومت نے ملک بتاہ، عوام کو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں دیا: شاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ملک میں بجلی ہے نہیں، ریٹ بڑھا دیئے گئے، فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس ڈیزل پر چلائے جا رہے ہیں، گردشی قرضہ 150 فیصد بڑھ گیا، حکومت نے عوام کو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں دیا، حکمرانوں کی نااہلی و کرپشن نے پورا ملک تباہ کر دیا۔اسلام آباد میں پارٹی سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا حکومت کے اکنامک سروے زیادہ ضروری نہیں کیونکہ ملک کے عوام آج بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں، سارے اسلام آباد کے سکولوں میں بچے بے ہوش ہو رہے ہیں، دارالحکومت کا یہ حال ہے باقی ملک میں کیا ہوگا؟ حکومت نااہل ہے ا و ر وزارت توا نائی میں سات وزیر مقرر کئے جاچکے ہیں، پچھلا وزیر روتا رہا نواز شریف نے مہنگی فالتو بجلی پیدا کر دی، حقیقت یہ ہے اس حکومت کے دور میں گردشی قرضے میں 1500 ارب کا اضافی ہوا، سعودی عرب اور کویت بھی ڈیزل کے پلانٹ نہیں چلاتے لیکن پاکستان میں چل رہے ہیں، اتنی مہنگی بجلی کیوں بنائی جا رہی ہے، وزیروں، مشیروں سے گزارش ہے جھو ٹ بولنے سے پہلے بیان ملا لیا کریں۔ گردشی قرضہ ڈیڑھ سو فیصد بڑھ گیا ہے، معیشت تباہ ہو چکی، کوئی ایسا پیمانہ ہے جس پر ملک نے ترقی کی ہو؟ وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق حکو مت پاکستان نے اڈے دے کر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا ہے، ملک کے اندر جو بجلی موجود ہے اس میں سے آدھی نواز شریف نے بنائی تھی، اگر ہم بجلی نہ بناتے تو عوام کو صرف آٹھ گھنٹے بجلی ملتی۔موجودہ حکمران عوامی مسائل اور ان کے حل سے نابلد ہیں جو 2018ء کا الیکشن چرا کر آئے اور عوام پر مسلط کیے گئے، ہماری حکومت ہوتی تو جی ڈی پی 358 ارب ہوتی، ہم آئی ایم ایف سے دفاعی سودوں کے ذریعے قرضہ نہ لیتے، جب بھی الیکشن چوری ہونگے تو مسائل کھڑے ہونگے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو گی ملک پیچھے جائیگا، جس آدمی نے اٹھارہ ماہ میں تین پلا نٹ لگائے ہم نے اسے تین سال جیل میں رکھا، آج ملک کے کرپٹ ترین ادارے نیب کے سربراہ کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔
شاہد خاقان 

مزید :

صفحہ آخر -