بہاولپور جلسہ سے مسلم لیگی کارکنوں میں نیا حوصلہ اور ولولہ پیداء ہوا،قاضی عدنان فرید

بہاولپور جلسہ سے مسلم لیگی کارکنوں میں نیا حوصلہ اور ولولہ پیداء ہوا،قاضی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدپورشرقیہ (تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بہاولپور جلسہ کی کامیابی اور کارکنان کی بھرپور شرکت پر ایم پی اے قاضی عدنان فرید اور وائس چیئرمین بلدیہ میاں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

مزمل ندیم نیکارکنوں اور مسلم لیگی عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار تشکر منایا۔ اس موقع پر مسلم لیگی کارکنان نے ایم پی اے قاضی عدنان فرید اور میاں مزمل ندیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز نے بہاولپور میں جلسہ منعقد کرکے کارکنوں کے دل موہ لئے ہیں۔ اس جلسہ سے پارٹی کارکنوں میں ایک نیا حوصلہ اور ولولہ پیدا ہوا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر چوہدری سردار احمد۔ کونسلران مجتبیٰ احمد قریشی۔ حاجی محمد یوسف۔ ارسلان مجید۔ ابو زر معاویہ۔ جمیل پروانہ۔ رانا شاہد رفیق۔ ملک طارق۔ ظفر تاج۔ چوہدری راشد۔ محمدشریف بھاٹ۔ شیخ زاہد۔ملک عمران۔ غلام حسین قریشی۔تنویر چوھان ۔میاں حسن۔ و دیگر موجود تھے جنہوں نے کامیاب جلسہ کے انعقاد پر ایم پی اے قاضی عدنان فرید اور میاں مزمل ندیم کو مبارکبا د دی۔ ایم پی اے قاضی عدنان فرید اور ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ قاضی بُرھان فرید نے فرداً فرداً تمام کارکنان اور کونسلروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
قاضی عدنان فرید