سلیم مانڈوی والا کا اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ

سلیم مانڈوی والا کا اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی ہے ان کے علاؤہ عشائیے  میں پی ڈی ایم اتحاد کے تمام سینیٹرز نے شرکت کی۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پینل سے سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری نے بھی عشائیے میں شرکت کی  عشائیے میں راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی  سعید غنی اور امجد آفریدی، چنگیز جمالی، حیدرزمان قریشی، لطیف کھوسہ، رومینہ خورشید عالم، سحر کامران اور علی حیدر گیلانی بھی شریک ہوئے۔ 
عشائیہ

مزید :

صفحہ آخر -