ڈی جی زراعت وتوسیع کا مظفر گڑھ، بہاولپور کا دورہ، ملاقاتیں

  ڈی جی زراعت وتوسیع کا مظفر گڑھ، بہاولپور کا دورہ، ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان، بہاولپور، سمہ سٹہ(سٹی رپورٹر، خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان)ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے بہاولپور ڈویژن کا دور(بقیہ نمبر17صفحہ7پر )

ہ کیا۔ توسیعی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ڈویژن میں جاری محکمانہ سرگرمیوں خاص طور پر کپاس کی اگیتی کاشت کی مہم، مارکیٹ میں معیاری زرعی مداخل کی دستیابی اور قیمت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ موجودہ موسم کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہے۔ صوبہ پنجاب میں 10 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 31 مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے بھرپور انداز میں کامیاب مہم چلائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 ایکڑ اگیتی کپاس کاشت کرنے پر 25ہزار روپے دئیے جائیں گے۔کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے کاشتکاروں ٹرپل جین اقسام کی سفارش کی جائے۔ڈائریکٹر جنرل زراعت و توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع مظفرگڑھ اور ضلع کوٹ ادو کےلئے اگیتی کپاس کی کاشت کا ہدف 34 ہزار ایکٹر اراضی رکھاگیا ہے، جیسے ہر ممکن کوشش کر کے حاصل کرنا ہے یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا ک فیلڈ افسران دن رات کوشش کریں اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں۔ ڈائریکٹرجنرل زراعت نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے 20 مئی سے قبل چاول کی کاشت پر پابندی عائد کردی ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل زراعت نے چوک گودر کے مقام پر اگیتی کپاس کی کاشت کے کھیت کا معائنہ کیا اور ضروری احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اگیتی کپاس کی کاشت پر 5 ہزار روپے فی ایکٹر سبسڈی دے رہی ہے ، اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کےلئے متعددپروگرا م شروع کئے ہیں ۔