شاہد آفریدی بہت بڑے کھلاڑی ہیں، انہیں فیئرویل دینا ضروری سمجھتے ہیں: شہریار خان

شاہد آفریدی بہت بڑے کھلاڑی ہیں، انہیں فیئرویل دینا ضروری سمجھتے ہیں: شہریار ...
شاہد آفریدی بہت بڑے کھلاڑی ہیں، انہیں فیئرویل دینا ضروری سمجھتے ہیں: شہریار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے درمیان فیئرویل کے معاملے پر ہونے والی ’تکرار‘ ہر گزرتے دن کیساتھ حیران کن موڑ اختیار کرتی جا رہی ہے اور شاہد آفریدی کے انکار کے باوجود شہریار خان نے انہیں ہر صورت فیئرویل دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ شاہد آفریدی بہت بڑے کھلاڑی ہیں اور انہیں فیئرویل دینا ضروری سمجھتے ہیں۔ کرکٹ میں شاہد آفریدی کی خدمات کو بھی ہمیشہ سراہا جائے گا۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر پی سی بی سے فیئرویل میچ دینے کی بات کی تھی تاہم اس پر کوئی پیش رفت نہ ہونے کے بعد انہوں نے یہ مطالبہ بھی چھوڑ دیا لیکن پھر اچانک بورڈ انہیں فیئرویل میچ دینے پر راضی ہوا تو شاہد آفریدی نے ذاتی مصروفیات کے باعث خود ہی انکار کر دیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
شائقین اور ماہرین کرکٹ بھی حیران ہیں کہ آخر یہ کیا ماجرا ہے؟ کیونکہ اگر فیئرویل دینا ہی تھا تو آفریدی کے مطالبے پر ایسا کیوں نہ کیا گیا اور اگر نہیں دینا تھا تو پھر ان کے انکار کے باوجود بھی یہ اعلان کیوں کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -