20کلو آٹے کا تھیلا 40روپے مہنگا ہو کر 840کا ہو گیا، نئے نرخ کااطلاق شروع

20کلو آٹے کا تھیلا 40روپے مہنگا ہو کر 840کا ہو گیا، نئے نرخ کااطلاق شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین پنجاب زون عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ20 کلو آٹے کا تھیلا 805 سے بڑھ کر 840 روپے کا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم مہنگی ہونے کے باعث کیا جارہا ہے، اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من ہوگئی ہے۔آٹے کی قیمت میں اضافہ آج سے ہوگا۔
آٹا مہنگا

مزید :

صفحہ آخر -