تندوری چکن بنانے کا طریقہ

تندوری چکن بنانے کا طریقہ
تندوری چکن بنانے کا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اجزا:چکن آدھا کلو
 دہی ایک کپ 
 پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
 نمک حسب ضرورت 
 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
لیموں 
ہری مرچ اورہرادھنیا گارنش کے لیے
تیل آدھی پیالی
زردے کا رنگ ایک چٹکی 
کوئلہ کاایک ٹکڑا(دھواں دینے کے لیے)
ترکیب:
چکن کو دھو کر رکھ دیں۔اس کے بعد ایک پیالے میں دہی نکال لیں اور اس میں ہلدی ،نمک،پسی لال مرچ،گرم مسالہ ،ادرک لہسن کا پیسٹ اور تھوڑا سازردے کا رنگ شامل کرکے چکن پر لگا کر20-25منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اب ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور مسالہ لگی مرغی کا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔جب گوشت گل جائے تو اس میں کوئلہ دہکا کر دھواں دیں اور لیموں،ہری مرچ اورہرے دھنیے سے گارنش کریں اور گرما گرم نان کے ساتھ تناول فرمائیں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -