بھارتی مسلمانوں کیلئے جائیداد خریدنابھی مشکل ہوگیا

بھارتی مسلمانوں کیلئے جائیداد خریدنابھی مشکل ہوگیا
بھارتی مسلمانوں کیلئے جائیداد خریدنابھی مشکل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں  رہنے والے مسلمانوں کیلئے اب جائیداد خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ممبئی میں واقع ایک فلیٹ کے مالک نے ویب سائٹ پر آن لائن اشتہار میں فلیٹ بیچنے کی کچھ شرائط رکھی ہیں۔ ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ فلیٹ خریدنے والا مسلمان نہ ہو ۔ مذکورہ اشتہار کے بعد بھارتی وکیل اور سماجی کارکن شہزاد پوناوالا نے بھارتی کمیشن برائے اقلیتی امور کے ساتھ مل کر فلیٹ کے مالک اور ویب سائٹ کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -