دھند کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکار ہو گئیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دھند کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکار ہو گئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی روانگی میں 5گھنٹے تاخیرہے،لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس 8گھنٹے،کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 5گھنٹے تاخیر کاشکارہو گئی۔
اسی طرح لالہ موسیٰ سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس 5گھنٹے ،کراچی سے ملتان جانیوالی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس 4گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔