خیرپور میں بزنس مین کے گھر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی
خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیرپورمیں ڈاکو ڈسٹری بیوٹرایجنسی کے مالک کے گھر سے ایک کروڑ روپے چرا کر فرار ہوگئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ ٹالپرکالونی میں پیش آیا جہاں ڈسٹری بیوٹرسرفرازمیتلو کا گھرہے، ڈاکو تجوری کے لاکرتوڑکرنقدی لے گئے۔
سرفراز میتلو نے دعویٰ کیا کہ پیسے بینک میں جمع نہیں کرائے تھے۔ انہوں نے پولیس کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے گھرمیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے مو¿قف اختیار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے اور امید ظاہر کی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔