دبئی میں اے این کے گلوبل پروفیشنل لیڈرز ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا افتتاح
دبئی (طاہر منیر طاہر ) اے این کے گلوبل پروفیشنل لیڈرز ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا شاندار افتتاح دبئی میں ہو گیا۔ افتتاحی تقریب مائی گالف کلب دبئی میں ہوئی جس میں پیشہ ور افراد اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز عمر فاروق اور نجم کے استقبالیہ اور تعارف کے ساتھ ہوا۔ نفر حسین نے ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی ضرورت کے بارے میں بتایا۔ کلب کے صدر سید عدنان مجاہد نےٹوسٹ ماسٹرز انٹر نیشنل اور اس کے عالمی مشن کا جائزہ پیش کیا۔ ڈی ٹی ایم راجی نائر نے ٹوسٹ ماسٹرز کلبوں کی اہمیت پر کلیدی نوٹ پیش کیا۔ کلب کی سر پرست ڈاکٹر عامرہ شاہ نے نیٹ ورکنگ پر اظہار کیا۔ آصف پیرزادہ نے ٹوسٹ ماسٹر ز میٹنگز کے ڈھانچے اور فارمیٹ پر اظہار خیال کیا۔ تقریب میں پرکشش پینل ڈسکشن اور سوال و جواب سیشن ہوا جس کی نظامت عمر فاروق نے کی ۔ پینل ڈسکشن میں نفر حسین، محمد عمیر، عمر نواز اور ڈی ٹی ایم شکیل چودھری شامل تھے۔ تقریب میں اے این کے گلوبل کے سی ای اور نفر حسین کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا- تقریب کے دوران بانی ممبران میں چارٹر ممبر شیلڈز تقسیم کی گئیں جن میں نفر حسین، مظہر بشیر، نائلہ ذیشان، رضوان وحید، محمد رضوان، عدنان میمن، کنول عدنان، فراز اختر، عمران زیدی، سیدہ سارہ، قاسم علی، ارسلان نذیر، اسنا منیر، محمد نبیل، رضا حسین، غلام عباس، نجم سہیل، محمد طحہٰ، عمر فاروق، وسیم حیدر، معصومہ بتول، سید عاقب، رانا احسن، محمد عمار، محسن الحق، اکمل ضیاء، عامر منظور، عدنان مجاہد، ہمایوں، سید عمران، محمد نوید یار، یاسر شکیل، شعیب فاروق، معظم علی، شاہد مشتاق اور محمد بلال حسین شامل تھے۔