پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے اپ گریڈیشن کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی سے مزید فنڈز طلب کر لیے

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے اپ گریڈیشن کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی سے مزید فنڈز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے اپ گریڈیشن کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی سے مزید فنڈز طلب کر لئے۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ایجنسی کی اپ گریڈیشن کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی سے مزید فنڈز طلب کر لئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی طلب کئے گئے فنڈز سے ایسا سسٹم لاگو کرنے جارہی ہے جس کی مدد سے خود ساختہ فنگر پرنٹس کی جانچ پڑتال کی جا سکے گی یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ایجنسی نے پی اینڈ ڈی سے اس مد میں پچاس کروڑ کا اضافہ کیا ہے۔
لاگو کئے جانے والے اس سسٹم سے پنجاب بھر کی جیلوں میں قید قیدیوں کے فنگر پرنٹس لیکر ڈیٹا میں ٹرانسفارمر کیا جا سکے گا جس کی مدد سے کسی بھی ہونے والے جرم کے بعد اس میں ملوث ملزمان کے فنگر پرنٹس کو جیلوں میں قید قیدیوں کے فنگر پرنٹس سے موازنہ کیا جائیگا۔

مزید :

علاقائی -