الیکشن کمشن اپنا قیمتی سامان سیشن عدالت سے اٹھانا بھول گیا

الیکشن کمشن اپنا قیمتی سامان سیشن عدالت سے اٹھانا بھول گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمشن اپنا قیمتی سامان سیشن عدالت سے اٹھانا بھول گیا ،بیلٹ بکس کے سیکڑوں ڈھکن سیشن عدالت میں ہی پڑے رہ گئے وکلاء کا کہنا ہے قیمتی سرکاری مال برباد ہو رہا ہے،کسی کو کوئی خیال نہیں۔سیشن عدالت میں بیلٹ بکس ڈھکن الیکشن کمشن کی توجہ کے منتظر ہیں ،اس حوالے سے وکلاء کا کہنا ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے بیلٹ بکس ڈھکن مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہیں اس انتخابی سامان کو شہری زیاں مال سمجھ کر اس پر پان کی پیک تھوک دیتے ہیں ،وکلاء کا کہنا ہے آئندہ الیکشن میں بیلٹ بکس ڈھکن استعمال ہو سکتے ہیں ،الیکشن کمشن کے عملے نے غفلت کا مظاہرہ کیا ہے ،اس قیمتی سامان کو یہاں سے اٹھا کر الیکشن کمشن کو اپنے سٹور میں رکھنا چاہے تاکہ آئندہ انتخابات میں استعمال ہو سکیں۔

مزید :

علاقائی -