کراچی، پتنگ کی ڈور سے  زخمی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی

کراچی، پتنگ کی ڈور سے  زخمی بچی اسپتال میں دم توڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)لیاری آگرہ تاج کالونی میں پتنگ کی ڈور سے کٹ کر زخمی ہونے والی بچی اسپتال میں جمعرات کی صبح دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں گزشتہ روز پتنگ کی ڈور سے گلا کٹنے کے باعث زخمی ہونے والی معصوم بچی 3 سالہ نور حرم دختر محمد عثمان دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ متوفیہ کی ہلاکت کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا