اس سال موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی یا نہیں ؟ پنجاب کے وزیرتعلیم نے اعلان کر دیا 

اس سال موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی یا نہیں ؟ پنجاب کے وزیرتعلیم نے اعلان کر ...
اس سال موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی یا نہیں ؟ پنجاب کے وزیرتعلیم نے اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بچوں کی ہوئی موجیں ختم، اس بار پنجاب بھر میں سکولوں میں موسم سرماکی چھٹیاں نہیں ہوں گی ۔
مقامی اخبار ”ڈان نیوز“ کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم مراد راس قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا خاصہ نقصان ہوچکا ہے اس لیے صوبے کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ تعلیمی ادارے 6 ماہ کی بندش کے بعد 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھولے گئے تھے اور فیصلہ کیا گیا کہ رواں برس سموگ کی وجہ سے تعطیلات نہیں ہوں گی۔انہوں نے صوبے میں طلبہ کے تعلیمی ہرج کو دور کرنے کے لیے 'انصاف اکیڈمی' شروع کرنے کا بھی اعلان کیا جہاں سے طلبہ گھر میں بیٹھ کر لیکچر لے سکیں گے اور ٹیسٹ دیں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں متعدد نجی اکیڈمیز کام کررہی ہیں لیکن وہ بھاری فیسز لے رہی ہیں اور انہیں ایسی بہت سی رپورٹس ملی ہیں کہ اساتذہ نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ سیلیبس مکمل کروانے کے لیے اپنے بچوں کو ان نجی اکیڈمیز میں داخل کروائیں۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ والدین نے ان سے رابطہ کر کے شکایت کی ہے کہ وہ اسکولوں اور اکیڈمیز کی فیسیں ادا نہیں کرسکتے۔
انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد حکومت نے انصاف اکیڈمیز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں بہترین اساتذہ نویں سے 12ویں جماعت تک کے طلبہ کو 5 مضامین میں لیکچرز دیں گے'۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کلاسز لیتے ہوئے مقرر وقت میں کرنے والے آن لائن ٹیسٹ بھی دیں گے جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔

مزید :

قومی -