لیجنڈری اداکارعابد کشمیری انتقال کرگئے

لیجنڈری اداکارعابد کشمیری انتقال کرگئے
لیجنڈری اداکارعابد کشمیری انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیجنڈری اداکارعابد کشمیری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور اداکار عابد کاشمیری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔ عابد کشمیری نے سینکڑوں ٹی وی ڈراموں، سٹیج اور فلموں میں کام کیا۔

عابد کشمیری کی بیٹی کے مطابق وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ عابد کشمیری نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، سٹیج اور فلموں میں کام کیا، اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے۔1988 میں انہیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ دیا گیا۔
 

مزید :

تفریح -