لاہور ہائیکورٹ؛قومی اسمبلی کے 6حلقوں میں الیکشن رکوانے کی ایک سال پرانی درخواستیں خارج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے 6حلقوں میں الیکشن رکوانے کی ایک سال پرانی درخواستیں خارج کردیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے 6حلقوں میں الیکشن رکوانے کی ایک سال پرانی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے اعجاز شاہ اور فرخ حبیب کی درخواستوں پر سماعت کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ درخواستیں غیرموثر ہو چکیں، اب تو عام انتخابات بھی ہو گئے ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں غیرموثر ہونے کی وجہ سے خارج کردیں۔