ڈرامہ سیریل”تھکن“اور”اب کے ساون برسے “میں نور الحسن کی شاندار اداکاری

ڈرامہ سیریل”تھکن“اور”اب کے ساون برسے “میں نور الحسن کی شاندار اداکاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (فلم رپورٹر) ڈرامہ سیریل”تھکن“اور”اب کے ساون برسے “میں ٹی وی کے معروف اینکر پرسن اور اداکار نور الحسن کی شاندار اور حقیقت سے قریب ادا کاری نے ناظرین کو داددینے پر مجبور کردیا ہے۔ان دونوں ڈراموں میں نور الحسن منفی نوعیت کے کردار ادا کر رہے ہیں ۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحسن نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔ان دونوں ڈراموں میں میرے رول پاور فُل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہیں ۔”تھکن“اور”اب کے ساون برسے“کے ڈائریکٹرز امین اقبال اور بچل کلہوڑو کو داد دینی چاہیے جنہوں نے مجھ سے میری صلاحیتوں کے مطابق کام لیا ۔

مزید :

کلچر -