پنجاب یونیورسٹی ، سی بی اے ، بی ایس سی کے نتائج 44فیصد طلبہ کامیاب

پنجاب یونیورسٹی ، سی بی اے ، بی ایس سی کے نتائج 44فیصد طلبہ کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء میں کل2,24,143امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے99,366امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب44.33 فیصد رہا۔بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء پارٹ ون میں کل 1,31,815امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 51,980امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 39.43 فیصد رہا۔بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء پارٹ ٹومیں کل84,266 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے43,76 7امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب -51.94فیصد رہا۔ بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء(کمپوزٹ) میں کل5608امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے1968امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 35.09فیصد رہا۔بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء(سپیشل کیٹیگریز) میں کل2454امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے1651امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 67.28 فیصد رہا۔


بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء(بوائز) میں کل 67013 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے20,534امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب30.64فیصد رہا۔بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018ء(گرلز) میں کل1,57,130امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے78,832امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب50.16فیصد رہا۔واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سالانہ2018ء کے امتحانات میں بی ایس سی کے محمد عمر علی رول نمبر020520 نے712 نمبر حاصل کر کے اوور آل ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ جبکہ بی ایس سی کی سدرہ خان رول نمبر067239 نے711 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور بی ایس سی کی رخسانہ نذر رول نمبر 083714 نے 699 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح بی اے میں طالبہ صائمہ جبیں رول نمبر010423 نے 666 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن شازمہ رحمن رول نمبر039188 نے646 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اوربی اے کی زینت انمول رول نمبر064009 نے 641 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبہ سدرہ خان 711 نمبر لے کر دوسری اور رخسانہ نذر 699 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہی

مزید :

صفحہ اول -