پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 845ٹریفک حادثات رپورٹ

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 845ٹریفک حادثات رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 845 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 587 افراد شدید،379 معمولی زخمی  ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق  ٹریفک حادثات 391ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور28 مسافر 454 اور131 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ179ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت186متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 78حادثات میں 95متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان75حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 976 متاثرین میں 813 مرد اور163خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 185افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 536 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 225 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 775 موٹر سائیکلز،107 رکشے،83  کاریں،28 وین 08 مسافربسیں،22 ٹرک اور111 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -